امریکی صدر کا رمضان المبارک پر تہنیتی پیغام: مذہبی آزادی اور ہمدردی کی مشترکہ اقدار کی اہمیت پر زور

واشنگٹن (آوازٹائمز)امریکی صدر نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز پر دنیا بھر اور بالخصوص امریکہ میں مقیم مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے روحانی تجدید، فکر و تدبر اور شکر گزاری کا اہم موقع قرار دیا ہے۔وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ اپنے خصوصی پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ عبادت کی آزادی کا حق امریکی قوم کی پہچان اور اس کی خوشحالی کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی انتظامیہ ہر شہری کے اس حق کے تحفظ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کام کر رہی ہے تاکہ تمام افراد کسی بھی قسم کے خوف یا ظلم و ستم کے بغیر اپنے عقیدے اور ضمیر کے مطابق زندگی گزار سکیں۔صدر نے اپنے پیغام میں رمضان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ مقدس وقت عبادت اور روزے کے ذریعے خاندانی اور سماجی تعلقات کو مضبوط بناتا ہے۔ انہوں نے ہمدردی، خیرات، رحمدلی اور عاجزی کو مسلمانوں اور امریکیوں کی مشترکہ اقدار قرار دیتے ہوئے ان کی توثیق کی۔اپنے پیغام کے اختتام پر امریکی صدر نے خیر سگالی کے اس موسم میں دنیا بھر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہر گھر میں خوشی، سکون اور دنیا بھر میں اتحاد و امن کے قیام کے لیے دعا کی، ساتھ ہی آنے والے برسوں میں برکتوں کے نزول کی امید بھی ظاہر کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں