کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز) وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسف زئی نے کہاہے کہ وزیر اعلی بلوچستان کی قیادت میں صوبے کی ترقی کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ایک جامع حکمت عملی اور مکینزم کے ساتھ صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر رکھا ہے کسی بھی معاشرے کی تعمیر وترقی اور قیام امن تعلیم کے بغیر ممکن نہیں اور بلوچستان کے بچوں کو حصول تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے صوبائی حکومت محکمہ تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کررہی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت اور افواج پاکستان بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے خوشحالی لا کر بلوچستان کے عام شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ بابر یوسف زئی نے کہاکہ کسی بھی معاشرے کی تعمیر وترقی اور قیام امن تعلیم کے بغیر ممکن نہیں اور بلوچستان کے بچوں کو حصول تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے صوبائی حکومت محکمہ تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ بلوچستان معدنیات اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے ساتھ پاکستان کی معاشی ترقی اور تجارت کا مرکز بھی ہے۔ بلوچستان کو قدرت نے محنتی اور جفاکش شہریوں سے بھی نوازا ہے جو پاکستان کا اثاثہ ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت اور افواج پاکستان بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے خوشحالی لا کر بلوچستان کے عام شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گوادر خطے میں اقتصادی اور ترقیاتی سرگرمیوں کا محور بن رہاہے جس سے نہ صرف پاکستان اوربالخصوص بلوچستان کو فائدہ ہوگا بلکہ وسطی ایشیا سمیت علاقائی ممالک کے لئے بھی وسیع تر تجارتی مواقع پیدا ہوں گے،گوادرپورٹ، ریکوڈک منصوبے سمیت دیگر سے بلوچستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تجارتی مواقعوں کی فراہمی کے ساتھ روزگارکے مواقع پیداہونگے،صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ ترقی کے عمل میں صوبے کے تمام علاقوں کو ساتھ لے کر چلیں۔
اہم خبریں
کوئٹہ، ہنہ اوڑک ولی تنگی روڈ پر دھماکہ، 2 افراد جاںبحق جبکہ 2 زخمی
اسماء جتک کیس میں شفاف اور غیر جانب دار تحقیقات کرائی جائیں، خاندان مسلسل خوف اور عدم تحفظ کا شکار تحفظ فراہم کیا جائے ، ہمشیرہ اسماءجتک
سوراب واقعے کے بعد بلوچستان میں مزید کشیدگی کا خدشہ، مسئلہ سیاسی ہے، سیاسی طریقے سے ہی حل ہوگا، عبدالمالک بلوچ
صحبت پور، پولیس اسٹیشن شہید ملک محمد کی کاروائی، اشتہاری ملزم قادربخش گرفتار کرلیا، ایس، ایچ، او حامدعلی بمبل
حب، ترقیاتی منصوبہ سست روی کا شکار، عوام کو مشکلات کا سامنا
چاکر صیدیق بلوچ، مکران ڈویژن کے ڈویژنل انچارج نمائندگان مقرر
احسان اللہ اچکزئی، ڈسٹرکٹ سپورٹس رپورٹر چمن مقرر
خاران، ایک روزہ بلڈڈونیشن کیمپ کا انعقاد، نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا
عبداللہ جمال خلجی، کوئٹہ ڈویژن کے ڈویژنل انچارج نمائندگان مقرر
محمد لعل اچکزئی، پشین ڈویژن کے ڈویژنل انچارج نمائندگان مقرر






