کوئٹہ (عبدالماجدرند /روزنامہ آوازٹائمز) وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے روزنامہ آواز ٹائمز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے حالات بہت بہترہے ، صوبائی حکومت عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کررہی ہےاس وقت صوبے میں65 سستے بازار کا انعقاد کیا گیا ہے جس میںعوام کو بازار زیادہ کم قیمت پر معیاری اشیاء خوردنوش فراہم کی جارہی ہے، اس وقت صوبے میںامن وامان کا کوئی مسئلہ نہیںہےصوبے کے حالات بہت بہتر ہے، صوبہ بلوچستان وزیراعلیٰبلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے، 19 سال بعد 34 ویں نیشنل گیمز کا انعقاد اس سال بلوچستان میںکیا جارہا ہے جو صوبے کی حالات میںبہتری کا ثبوت ہے اس نیشنل گیمز سےکھیل کے میدان آباد ایک مرتبہ پھر بڑی تیزی سے آباد ہونگےانھوںنے مزید کہا کہ روزنامہ آواز ٹائمز کا مشکور ہوںکہ انھوںنے ہمیشہ ہمیںکوریج دی ہےاور عوام کی خدمت کی ہے
پورے صوبے میں1550 روپے کی قیمت پرآٹے کی تیلے فراہم کئے جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب 2لاکھ 10 ہزار بوری ابھی تک پنجاب سے نہیںملی ہے ، صوبائی حکومت اور محکمہ خوراک کی سطحپر پنجاب حکومت سے مسلسل رابطے میںہے اور پنجاب حکومت سےکئی بار مختلف فورمز پر ریکویسٹ کی ہے اور امید ہے کہ پنجاب سے بہت جلد آٹا کی ترسیل شروع ہوجائیگی اور پنجاب سے امید ہے کہ وہ بڑے بھائی کا کرادار اداکرینگے
وزیراعلیٰبلوچستان کے ترجمان بابریوسفزئی نے روزنامہ آواز ٹائمز کو مزیدبتایا کہ بلوچستان حکومت نے ہنگامی بنیادوں پرسیلاب اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئےپی، ڈی، ایم، اے کو تمام ضروری وسائل فراہم کئے ہیںاور پی ڈی ایم اے
وزیراعلیٰبلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے مزید بتا یا کہ چونکہ مون سون اور نوروز کا اسپیل چل رہا ہے اس سلسلے میںمیںنے خود پی ڈی ایم اے کے ہیڈکوارٹر کا دومرتبہ دورہ کیا ہے، تاکہ عوام کو ایمرجنسی کی صورت میںہرممکن مدد فراہم کیا جاسکے
انہوںنے مزید کہا کہبدقسمتی سے سابقہ حکومت جس کی قیادت جام کمال خان کررہے تھے نے ٹرانسپورٹ کے حوالے سے کوئی پلاننگ اور کام نہیںکیا اور اب عوامی شکایات کے بعد صوبائی حکومت نےتین مہینوںمیںنئی جدید ٹرانسپورٹ سسٹم لانے کا فیصلہ کیا ہے پہلے مرحلے میں بلیلی سے سریاب تک ٹرانسپورٹ کا سلسلہ جلد شروع کردیا جائیگااور31مئی تک سریاب روڈ کو بھی مکمل کرنےکی وارننگ دی گئی ہے اور امید کہ 31 مئی تک سریاب روڈ میں ترقیاتی مکمل ہوجائیگا
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد






