دالبندین, ڈرائیونگ لائسنس کی پرنٹنگ چھ ماہ سے بند، نوجوان روزگار سے محروم

دالبندین (آوازٹائمز)ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں ڈرائیونگ لائسنس کی پرنٹنگ گزشتہ چھ ماہ سے معطل ہے، جس کے باعث سیکڑوں نوجوان شدید ذہنی دبا اور بے روزگاری کا شکار ہو گئے ہیں۔ لائسنس برانچ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے کارڈ پیپر کی فراہمی میں تعطل اور بجٹ کے مسائل کے باعث صوبے بھر میں لائسنسوں کی پرنٹنگ کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔متاثرہ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ریکوڈک اور دیگر اہم ترقیاتی منصوبوں میں ڈرائیونگ کی ملازمت کے لیے لائسنس بنیادی شرط ہے، تاہم بروقت لائسنس نہ ملنے کی وجہ سے وہ روزگار کے مواقع سے محروم ہو رہے ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے حکومتِ بلوچستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ لائسنس برانچوں کو درپیش مالی مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اور پرنٹنگ کا عمل بحال کیا جائے تاکہ نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں