لورالائی,والمیک برادری کی خواتین کا مندر کی اراضی پر قبضے اور فنڈز میں خردبرد کے خلاف پریس کانفرنس

لورالائی(آوازٹائمز) والمیک ہندو برادری کی خواتین نے لورالائی میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ژوب روڈ پر واقع ان کے قدیم مندر کی اراضی پر ایک گروپ نے قبضہ کر کے تین دکانیں تعمیر کر لی ہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے مندر کے لیے ایک کروڑ روپے کے فنڈز منظور ہوئے تھے، تاہم مندر کی تعمیر میں پی سی ون کے مطابق 47/48 رقبے کے بجائے کم زمین استعمال کی جا رہی ہے اور فنڈز میں خردبرد کی کوشش کی جا رہی ہے۔خواتین نے وزیراعلی بلوچستان، چیف سیکریٹری اور محکمہ اوقاف سے اپیل کی ہے کہ مندر کی قبضہ شدہ زمین فوری طور پر واگزار کرائی جائے اور پی سی ون کے مطابق تعمیر مکمل کی جائے۔ انہوں نے کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں مقامی انتظامیہ اور ایم پی اے سنجے کمار پنجوانی ذمہ دار ہیں۔ خواتین نے نعرے لگائے کہ “ہمیں دکانیں نہیں مندر چاہیے، ہمیں کاروبار نہیں عبادت چاہیے” اور خبردار کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو وہ مین روڈز پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں