خضدار(آوازٹائمز)وڈھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے جہاں کھلی دہشتگردی کے نتیجے میں صرف دو دن کے دوران سات افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔آج نامعلوم دہشتگردوں نے قبائلی رہنماں میر غلام حیدر دولت خانزئی اور محمد رحیم خدرانی کو شہید کیا، جبکہ ایک دن قبل نال ہڑنبو ڈیم پر منو مل ولد چیٹو مل(ہندو)، عبدالرشید ولد گوہر خان میروانی، عبدالصبور ولد مولا بخش لانگو اور وڈھ بازار میں احمد نامی شخص کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ان واقعات میں تین سے زائد افراد فائرنگ سے زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ وڈھ بازار سے رحمت اللہ ولد ابراہیم پلیزئی مینگل کو دن دہاڑے جبری طور پر اغوا کر لیا گیا۔مسلسل قتل و غارت اور اغوا کے یہ واقعات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ وڈھ میں ریاستی رِٹ عملا ختم ہو چکی ہے اور شہریوں کی جان و مال شدید خطرے میں ہے۔ عوامی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ وڈھ میں امن وامان کو بحال کرنے میں کردار ادا کیا جائے۔ تاکہ وڈھ کے عوام سکھ کا سانس لے سکھیں






