پاک بھارت ٹاکرا، ملتان انتظامیہ نے سپورٹس کمپلیکس میں میچ کے اجتماعی نظارے کے لیے بڑی سکرین کا اہتمام کرلیا،حکام

ملتان(آوازٹائمز)ملتان میں ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام پاک بھارت کرکٹ میچ براہِ راست بڑی لائیو سکرین پر دکھانے کا اہتمام مکمل کر لیا گیا ہے جہاں شہری اس سنسنی خیز مقابلے سے اجتماعی طور پر لطف اندوز ہو سکیں گے۔انتظامیہ کے مطابق میچ کی لائیو سٹریمنگ سپورٹس کمپلیکس کے ہاکی گرانڈ میں کی جائے گی جہاں فیملیز سمیت تمام شہریوں کے لیے فری انٹری رکھی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ شائقینِ کرکٹ محفوظ، خوشگوار اور پرجوش ماحول میں میچ سے لطف اندوز ہو سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں