جڑانوالہ (آ وازٹائمز)دو مختلف ٹریفک حادثات میں سات سالہ بچی سمیت دو افراد جاں بحق،بتایا گیاہے کہ چک جھمرہ چنیوٹ روڈ شیل پیٹرول پمپ کے قریب ڈمپر مٹی لیکر آتے جاتے ہیں جو ہر وقت سٹی جھمرہ میں رواں دواں رہتے ہیں،چک جھمرہ حادثہ کے نتیجہ میں ایک موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جان بحق ہوگیا جبکہ ایک زخمی چک جھمرہ زخمی شہری کو ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کردیا،چک جھمرہ ڈمپر ڈرائیور کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالہ کردیا، ڈیفینس ویو کے باہر لاہور روڈ پر 7 سالہ فاطمی نامی بچی جو کہ ڈیفینس ویو کی رہائشی بتائی جاتی ہے روڈ کراس کر رہی تھی کہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے موقع پر ہی ہلاک ہو گئی جبکہ ڈرائیور کار چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے






