قومی اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر ری شیڈول کیے جانے کا امکان

اسلام آباد(ڈیلی آوازٹائمز)قومی اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر ری شیڈول کیے جانے کا امکان ہے، اجلاس اب آئندہ ہفتے طلب کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری تاحال صدر مملکت کو نہیں بھجوائی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر شام پانچ بجے طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی، تاہم صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اجلاس کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اب آئندہ ہفتے طلب کیے جانے کا امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں