پاکستان پہلی بار ساف فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیابنگلہ دیش کو ہوم گراؤنڈ پر شکست، قومی ٹیم نے تاریخ رقم کردی

اسلام آباد(ڈیلی آوازٹائمز)پاکستان نے ساوتھ ایشین فٹبال چیمپین شپ کے سیمی فائنل میں میزبان بنگلہ دیش کو 0-1سے شکست دیکر فائنل کیلئے پہلی بار کوالیفائی کرتے ہوے تاریخ رقم کردی۔عبدالصمد نے 85ویں منٹ میں شاندار گول اسکور کرکے پاکستان کو تاریخ میں پہلی مرتبہ سیف چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچا دیا۔ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو کی زیرِ قیادت قومی ٹیم نے میزبان بنگلہ دیش کیخلاف شاندار کھیل پیش کیا۔عبدالصمد نے حریف دفاعی کھلاڑیوں کو چکمہ دیتے ہوئے جگہ بنائی اور بائیں پاؤں سے زوردار شاٹ لگایا جو سیدھا جال میں جا پہنچا۔ ان کے اس شاندار گول نے میچ کے اختتام سے صرف پانچ منٹ قبل پاکستان کو برتری دلا دی۔پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید محسن گیلانی نے اس کامیابی کو ملکی فٹبال کے لیے ایک اور اہم سنگ میل قرار دیتے ہوے کہا کہ یہ سال پاکستان فٹبال کے نام رہا ہے۔ مختلف مقابلوں میں ہماری کامیابیاں سب کے سامنے ہیں۔ ہماری خواتین ٹیم کی فیفا سیریز میں شرکت سے لے کر مالدیپ میں ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں مردوں کی ٹیم کی تاریخی فتح اور فیفا آسیان کپ میں شرکت تک، پاکستان فٹبال نے اس سال کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب ہم اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیف چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچے ہیں۔ یہ ہماری قومی ٹیم کی محنت اور پی ایف ایف کی جانب سے جاری کوششوں کا نتیجہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں