قومی اسمبلی اجلاس، اسلام آباد میں پیش آنے والے دھماکے کے واقعہ کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی

اسلام آباد(آوازٹائمز)قومی اسمبلی میں اسلام آباد میں پیش آنے والے دھماکے کے واقعہ کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ قرارداد رکن قومی اسمبلی حمید حسین نے پیش کی جس میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ایوان نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا کی۔اجلاس کے دوران مختلف ارکان کی جانب سے اظہار خیال بھی کیا گیا۔ آسیہ اسحاق نے کہا کہ ایک بیان میں تین سو افراد کی ہلاکتوں کا ذکر کیا گیا جن میں دہشتگردوں کی تعداد بھی شامل بتائی گئی، تاہم شہداء کو دہشتگردوں کے ساتھ شمار کرنا ان کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اس عمل کی سخت مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے بھی اپنے ردعمل سے واضح پیغام دیا اور ایسے اقدامات کو قبول نہیں کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں