اسلام آباد(آوازٹائمز) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں پاک بھارت T20 میچ کے انعقاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سری لنکن صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے درخواست کی کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں ہونے والا پاک بھارت میچ کھیلنا چاہیے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان نے ماضی میں سری لنکا میں دہشتگردی کے دوران کرکٹ کو بھرپور سپورٹ کیا اور پاکستانی ٹیم نے خطرات کے باوجود سری لنکا میں کھیل جاری رکھا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کے جذبات کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان میں بھی مشکل ادوار میں سری لنکا نے بھرپور ساتھ دیا اور پاکستان میں کرکٹ جاری رکھی۔ انہوں نے حال ہی میں سری لنکن ٹیم کے پاکستان کا دورہ منسوخ نہ کرنے کو بھی پاکستانی قوم اور کرکٹ شائقین کے لیے ایک ناقابلِ فراموش اقدام قرار دیا۔وزیراعظم نے سری لنکن صدر کو ہدایت کی کہ T20 ورلڈ کپ کے پاک بھارت میچ کے حوالے سے حتمی فیصلے سے آگاہ کرنے کے لیے مشاورت کی جائے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ کرکٹ تعلقات مضبوط رہیں






