پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ تعلقات میں مثبت پیش رفت

اسلام آباد(آوازٹائمز) شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے نوجوان صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ بنگلہ دیش کی طرف سے پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے کی درخواست موصول ہو گئی ہے اور اس حوالے سے تمام معاملات تقریباً طے پا چکے ہیں۔نوجوان صحافی کے سوال پر کہ “کیا آئی سی سی کے تمام معاملات طے پا گئے ہیں؟”، محسن نقوی نے بتایا کہ بنگلہ دیش نے اپنے معاملات نمٹانے کے بعد درخواست دی ہے، اور اس فیصلے میں جلد پیش رفت متوقع ہے۔نوجوان کے سوال “کیا ہم اس وقت اپنی بات بھی منوا سکتے ہیں؟” پر محسن نقوی نے واضح کیا کہ پی سی بی نے یہ فیصلہ صرف بنگلہ دیش کے لیے کیا ہے اور اس کے ذریعے پاکستان کے لیے کوئی ذاتی مفاد حاصل نہیں کیا گیا۔چیئرمین نے مزید کہا، “ہم تو ہمیشہ اچھی خبر کی تلاش میں رہتے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر اچھی خبریں دیتے ہیں۔ تھوڑی دیر میں اس معاملے پر حتمی فیصلہ بھی آ جائے گا۔”یہ بات واضح ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ تعلقات میں ایک مثبت پیش رفت متوقع ہے، جس سے شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری آئے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں