کوئٹہ (ڈیلی آواز ٹائمز/نیوز ڈیسک)انڈسٹریل پولیس کوئٹہ کی کامیاب کارروائی، 7 ملزمان گرفتار، منشیات، چھینی گئی موٹر سائیکل اور دیگر اشیاء برآمد کرلئے تفصیلات کے مطابق
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ عمران شوکت، ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل اور ایس پی قائدآباد اسحاق علی چنگیزی کی خصوصی ہدایات پر، ڈی ایس پی مقصود احمد لغاری کی نگرانی میں ایس ایچ او انڈسٹریل خیر محمد، ایڈیشنل ایس ایچ او مثقال خان اور پولیس ٹیم نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں۔
پہلی کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزم عبدالغفار کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے مجموعی طور پر 5 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی، جس میں:
🔹 2 کلو گرام چرس
🔹 3 کلو گرام افیون
شامل ہے۔
دوسری کارروائی میں اشتہاری ملزم نوید اللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
اسی طرح مفرور ملزم علی محمد کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
سنیچنگ کے مقدمے میں مطلوب ملزم عبدالظاہر کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
دریں اثناء تھانہ عبدالخالق شہید کے علاقے سے سنیچنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان عبدالبصیر، رحمت اللہ اور بخت محمد کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔
انڈسٹریل پولیس کوئٹہ کی جانب سے منشیات فروشوں، اشتہاری و مفرور ملزمان اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔








