کوئٹہ، پولیس تھانہ بجلی روڈ کی موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کاروائی، 03 ملزمان گرفتار 04موٹر سائیکل برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او جاوید بزدار

کوئٹہ (ڈیلی آواز ٹائمز/نیوز ڈیسک)پولیس تھانہ بجلی روڈ کی موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کاروائی، 03 ملزمان گرفتار 04موٹر سائیکل برآمد کرلیا. تفصیلات کے مطابق

ایس ایس پی آپریشن ضیاء الحق مندوخیل کی ہدایات کی روشنی میں ایس پی سٹی آصف غفور اور ڈی ایس پی مختیار موسی خیل کی زیر سرپرستی میں ایس ایچ او بجلی روڈ جاوید بزدار نے موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملزمان گرفتار کر کے ملزمان سے مالمسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیے۔ جن کی تفصیل ذیل ہے۔
1۔ ہدایت اللہ ولد اعجاز قوم عمرانی ساکن ڈیرہ مراد جمالی
2۔ نعمان علی ولد محمد رمضان قوم کلاچی ساکن ڈیرہ مراد جمالی
ملزمان سے مسروقہ *02* عدد موٹر سائیکل برآمد
1۔ حمزہ مسیح ولد جیمس قوم کرسچن ساکن ایف سی ہیڈ کوارٹر
ملزم سے مسروقہ 01 موٹر سائیکل برآمد
1۔ ہدایت اللہ ولد اعجاز قوم عمرانی
2۔ نعمان علی ولد محمد رمضان قوم کلاچی ساکنان ڈیرہ مراد جمالی
ملزمان سے مسروقہ 01 موٹر سائیکل برآمد
ملزم حمزہ دیگر تھانہ جات میں بھی مطلوب ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں