ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر کی اہم کارروائی، 22 سالہ روینہ کوہلی کے قتل میں ملوث شوہر اور سسر گرفتار

ٹنڈو محمد خان (ڈیلی آواز ٹائمز /ظہیر خان جنجوعہ) ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر کی اہم کارروائی، 22 سالہ روینہ کوہلی کے قتل میں ملوث شوہر اور سسر کو گرفتارکرلیا.

ٹنڈو غلام حیدر: تھانہ ٹنڈو غلام حیدر پولیس نے 22 سالہ روینہ کی موت کو خودکشی کا رنگ دینے اور پولیس کو گمراہ کرنے کے الزام میں مقتولہ کے شوہر کیول کوہلی اور سسر وشنو کوہلی کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر نے جائے وقوعہ کا معائنہ، میڈیکل رپورٹس اور ابتدائی تفتیش کی روشنی میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لیا۔ واضح رہے مقتولہ اور اس کے شوہر کے درمیان اکثر گھریلو تنازع رہتا تھا۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ ٹنڈو غلام حیدر پر درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں