کوئٹہ(ڈیلی آوازٹائمز)تحریک انصاف کے رہنما سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ نے اپنے مذمتی بیان میں سرکاری کالونیوں سینئر جونیئر کالونی پین کالونیوں پوسٹل کالونی میں گیس پریشر کو بہتر بنایا جائے موجودہ سخت سردی میں پورا دن گیس پریشر ناپید ہوچکا ہے دن کے اوقا ت چائے اور روٹی کے اوقات اور رات کے اوقات گیس ناپید ہے جی ایم گیس کمپنی دیگر ذمہ دارحکام سے گزار ش ہے کہ غریب سرکاری ملازمین جو کہ اس سخت سردی میں پریشا ن ہے دوسری طرف گیس کمپنی کی طرف سے چالیس ہزار تیس ہزار کے ناروا بل بھی آرہے ہیں اللہ کے عذاب سے ڈریں دوسری طرف واپڈا کی جانب سے ہر وقت کوئٹہ شہر گرد نواح اور سرکاری کالونیوں میں بجلی غائب ہوجاتی ہے واپڈا چیف سے مطالبہ ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے تحریک انصاف عوام کے ساتھ کھڑی جماعت ہے








