حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈان، 416 ملزمان گرفتار 3 ارب 54 کروڑ مالیت کی کرنسی برآمد

اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے ملک بھر میں حوالہ ہنڈی کے خلاف جاری کریک ڈان میں اب تک 416 ملزمان گرفتار اور 3 ارب 54 کروڑ مالیت کی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ، حوالہ ہنڈی میں ملوث کرنسی ڈیلرز کے خلاف اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں، ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ کرنسی کی غیرقانونی ایکس چینج میں ملوث 416 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کے خلاف 289 مقدمات اور 49 انکوائریاں درج کرکے ملزمان کے زیراستعمال متعدد دکانوں اور دفاتر کو سیل کردیا گیا جب کہ ملزمان سے 3 ارب 54 کروڑ مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ادھر راولپنڈی میں غیرملکی کرنسی کے گودام کا پتا چل گیا، ایف آئی اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کرنسی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈان کے دوران راولپنڈی کے علاقے جہلم میں غیر ملکی کرنسی کے گودام کا انکشاف ہوا۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر ایف آئی اے سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے راولپنڈی میں چھاپہ مارا، جہاں ایچ اینڈ ایچ اور الحمید کرنسی ایکسچینج سے لاکھوں ڈالرز، پانڈ، ریال اور کروڑوں پاکستانی روپے برآمد ہوئے، موقع سے 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جیر نصرانی اور سب انسپکٹر گوہر شاہ و دیگر کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی کارروائی کے دوران ابتدائی طور پر ڈیجیٹل لاکر سے 40 کروڑ روپے سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی، تاہم پلازے میں اربوں روپے ملکی و غیر ملکی کرنسی چھپائے جانے کا انکشاف ہوا جہاں دیواروں اور زمینوں پر ڈیجیٹل سیف بناکر ان میں رقم چھپائی گئی، مزید ڈیجیٹل لاکرز کھلنے کے بعد برآمد ہونے والی مجوعی رقم کا تخمینہ سامنے آئے گا۔بتایا جاتا ہے کہ پلازے اور رقم کے مالک نے قانونی دستاویزات دکھاکر چھاپہ مار ٹیم کو مطمئن کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد ڈیجیٹل لاکرز کاٹنے کے لئے منگوائے کٹرز واپس بجھوا دیئے گئے، اس دوران نجی مال پلازہ میں نکلنے والی رقم پر ایف آئی اے اور پلازہ کے مالک کے مابین تلخ کلامی ہوئی تو ایف آئی اے نے معاونت کے لئے پولیس کو طلب کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں