اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ایم ایف بیل آٹ پیکج کیلئے یوکرین کو پاکستانی ہتھیاروں کی فروخت کی خبر بے بنیادقرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف مذاکرات کوکوئی اور رنگ دینا مکروع فعل ہے،یوکرین کو کوئی اسلحہ اور گولہ بارود فراہم نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے یوکرین کو پاکستانی ہتھیاروں کی فروخت کے الزام پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آئی ایم ایف بیل آٹ پیکج کیلئے یوکرین کو پاکستانی ہتھیاروں کی فروخت کی خبر بے بنیاد ہے، پاکستان اس بے بنیاد اور من گھڑت خبر کو مسترد کرتا ہے۔آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پر مشکل لیکن ضروری معاشی اصلاحات کے نفاذ پر بات ہوئی، ان مذاکرات کوکوئی اور رنگ دینا مکروع فعل ہے۔پاکستان، یوکرین اور روس کے درمیان تنازع پر سخت غیرجانبداری کی پالیسی پر گامزن ہے، اس تناظر میں یوکرین کو کوئی اسلحہ اور گولہ بارود فراہم نہیں کیا گیا۔ پاکستان کی دفاعی برآمدات خریدار کی اشد ضروریات کے تحت ہوتی ہے۔دوسری جانب امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشنز کے ڈائریکٹر جان کربی کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس کے دونوں ایوان یوکرین کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے حالیہ انٹرویو میں اس بات کا دعوی کیا کہ امریکی کانگریس میں یوکرین کی حمایت بہت مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ انتہائی دائیں بازو کے ہاس ریپبلکن کا ایک چھو ٹاگروپ یوکرین کے لیے اضافی حمایت کی مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہے لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کیونکہ امریکی کانگریس میں یوکرین کو بہت مضبوط حمایت حاصل ہے۔روسی فوج نے یوکرین کے شہر خارکیف پر آج میزائل حملہ کیا ہے۔ تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو سے وزارت دفاع نے اس حوالے سے کہا کہ میزائل حملے میں فوجی گاڑیوں کی مرمت کرنے والے یوکرینی پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب سے خارکیف سے خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ روسی میزائل حملے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔






