کوئٹہ، تھانہ سٹی پولیس کا چوروں اور اشتہاریوں کیخلاف کاروائی، 3 گرفتار

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) حسب الحکم ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر، حسب ہدایت ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ زوہیب محسن، زیر نگرانی ایس پی سٹی شفقت جنجوعہ، زیر سرپرستی ڈی ایس پی سٹی سرکل سید عاصم شاہ، IP/SHO سٹی شبر عباس نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 19/224 بجرم 489F میں اشتہاری ملزم مبشر خان ولد تادین 2-مقدمہ فرد نمبر 23/17 بجرم 489Fت پ میں مفرور ملزم نظام الدین ولد حاجی شاہ محمد 3- مقدمہ فرد نمبر 23/42 بجرم 381A ت پ میں ملزم رحمت اللہ ولد مراد خان کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزم سے اندریں مقدمہ میں مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد کیا ۔تینو ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے حوالے انویسٹی گیشن اسٹاف کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں