سبی، سیف سٹی پروجیکٹ کا آغاز کردیا

سبی (ڈسٹرکٹ بیوروچیف/نعمت اللہ گشگوری) ضلعی انتظامیہ سبی نے سیف سٹی پروجیکٹ کا آغاز کردیا ہے ،سیف سٹی منصوبہ سبی شہر کے مکینوں کے لیے ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کا بڑا اقدام اور احسن اقدام ہے، روزنامہ آواز ٹائمز کو موصول تفصیلات کے مطابق سیف سٹی پروجیکٹ سبی میلہ کے دوران خریدے گئے کیمرے شہر بھر میں نصب کیے جائیں گے،ضلعی انتظامیہ نےسبی میلہ کے دوران 61 عدد سی سی ٹی وی کیمرے ، ایل سی ڈی اور مکمل سٹم خریدا جو کہ اب پولیس کے تعاون سے لگایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی اور ایس ایس پی سبی محمد یوسف بھنگر نے ٹی آر او پر دستخط کر دئیے، اس موقع پرڈپٹی کمشنر منصور قاضی نے کہا کہ ان کیمروں کی تنصیب سے نہ صرف امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی بلکہ جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری سمیت دیگر سرگرمیوں پر بھی نظر رکھنے میں مدد ملے گی ، سبی پولیس کی جانب سے کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جہاں پر مانیٹرنگ ہو گی ، ان کیمروں کی مدد سے گاڑیوں، لٹیروں ، جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کو ٹریس کرنے میں آسانی ہوگی .

کیٹاگری میں : سبی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں