اسلام آباد (بیوروچیف/روزنامہ آواز ٹائمز)مسجد امام حسین کی تعمیر مکمل ہوگئی، نیول انکریج اسلام آباد میں مسجد امام حسین کی تعمیر بلا شبہ اتحاد بین المسلمین کا بہترین مظہر ہے، پاکستان نیوی کی طرف سے مختص کی گئی دو کنال کی زمین پہ اہل تشیع حضرات نے اپنی مدد آپ کے تحت اس ہی مسجد کے بیسمنٹ میں یکم رمضان المبارک سے نماز با جماعت کا آغاز کر دیا ہے، نیول چیف امجد خان نیازی نے پہلی اذان دے کر مسجد کا افتتاح کیا، اپنی افتتاحی تقریر میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام باہمی محبت اور روا داری کا درس دیتا ہے،مسجد کے پروجیکٹ میں میٹ کے غسل اور سرد خانے کی بھی سہولت فراہم کی جائیگی جو ہر عام وخاص اور مسلک سے تعلق رکھنے والوں کو دستیاب ہو گی،الحمدللہ نماز با جماعت کے ساتھ ساتھ ہر نمازی کیلئے افطار کا بھی انتظام ہے۔
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد






