تھر پارکر، ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ، 118 ڈینگی کے کیسز رپورٹ اسپتالز کے بیڈز مریضوں سے بھر گئے

تھرپارکر:(روزنامہ آواز ٹائمز/گلزار گل) ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ پندرہ دنوں میں 118 ڈینگی کے کیسز رپورٹ اسپتالز کے بیڈز مریضوں سے بھر گئے زیادہ مریض گھروں مین آئیسولیٹ

تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کے مختلف شہروں اور دیہاتی علاقوں میں ڈینگی بخار تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق مٹھی اور اسلام کوٹ میں روز بروز کیسز بڑھ رہے ہیں جبکہ بچاؤ کے مؤثر اقدامات تاحال ممکن نہیں ہو سکے۔اعداد و شمار کے مطابق مریضوں کے روزانہ ہونے والے ٹیسٹوں میں 55 فیصد تک مثبت ریشو سامنے آ رہا ہے۔ گزشتہ 15 دنوں کے دوران شہروں اور دیہاتوں سے کم از کم 118 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہےمٹھی سول اسپتال اور رورل ہیلتھ سینٹر اسلام کوٹ میں ڈینگی مریضوں کے لیے صرف 25 بیڈز موجود ہیں، جس کے باعث بیشتر مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں۔ مریضوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں اسپتال میں داخل نہیں کیا جا رہا جبکہ گھروں میں علاج ممکن نہیں ہے
ڈی ایچ او ہیلتھ تھرپارکر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مریضوں کے لیے متبادل جگہ پر بیڈز بڑھانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ آج سے شہر میں مچھر مار اسپرے شروع کر دیا جائے گا اور شہریوں کو مچھردانیاں بھی فراہم کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں