تھرپارکر (روزنامہ آواز ٹائمز/گلزارگل اوٹھو) تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے تھرپارکر میں تعلیمی معیارقدر بہتر ہے اس میں مزید بہتری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ یہ بات صوبائی محتسب اعلیٰ کی صوبائی مشیر ریحانہ میمن نے المہران پبلک اسکول مٹھی میں پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مٹھی کے المہران پبلک اسکول میں انسانی حقوق اور محتسب ادارے سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ 1991 میں قائم ہوا جو عوام کے جائز مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انسانی حقوق اور گڈ گورننس کے دائرے میں آنے والے مسائل، جن کا حل عام ذرائع سے ممکن نہیں ہوتا وہ ہمیں سادہ کاغذ پر لکھ کر بغیر وکیل کے دیے جا سکتے ہیں تاکہ ہمارا ادارہ ان مسائل کے حل کی کوشش کرے ہمارا مقصد عوام کے مسائل حل کرنا ہے چاہے وہ شہروں کی صفائی، اسکولوں میں بچوں پر تشدد، ہراسانی، مزدوروں کے حقوق، پانی، بجلی یا دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں خاص طور پر صفائی، بجلی، پانی اور اساتذہ کی کمی جیسے مسائل سامنے آتے ہیں، جنہیں ہم انتظامیہ سے رابطہ کرکے حل کروا چکے ہیں اگر کسی پرائیویٹ اسکول کا کوئی مسئلہ ہو تو ہمیں آگاہ کیا جائےعوام میں شعور بیدار کرنے کے بعد کئی عوامی مسائل حل کیے جا چکے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ رٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن اور جی پی فنڈز کے مسائل اور حاضر سروس ملازمین کے دیگر مسائل کو بھی ہمارے ادارے نے حل کروایا ہے تھر میں آروپلانٹ، صفائی، تعلیم اور دیگر مسائل کے حل کے لیے بھی ادارہ سرگرم ہے اور ان مسائل کی نشاندہی عوام کے ذریعے ہونے پر انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاتا ہے ریحانہ میمن نے خاص طور پر اس بات پر زور دیا کہ بچوں کو ان کا حق یعنی اسکالرشپ ضرور ملنی چاہیےاور اس حوالے سے کسی قسم کی سفارش ناقابل قبول ہوگی اگر تھرپارکر میں اسکالرشپ کے حوالے سے کوئی مسئلہ ہے تو نشاندہی کی جائے تاکہ حقدار بچوں کو ان کا حق دلایا جا سکے۔ اس موقع پر محتسب اعلیٰ کے قانون کے بارے میں لیکچر دیا گیا اور ادارے میں درخواست داخل کرانے کا طریقہ بھی بتایا گیااس تقریب میں محتسب اعلی تھرپارکر کے ریجنل ڈائریکٹر محمد عمر پنهور، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر لیاقت علی بلوچ اور ایس ایس پی تھرپارکر عادل میمن نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھرپارکر ایک پرامن علاقہ ہے اور اسکولوں سمیت دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاتا ہے تعلیم کے نظام میں بہتری آ رہی ہے اور اگر اسکولوں سے متعلق کوئی مسئلہ ہو تو فوری اطلاع دی جائے تاکہ بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہو اس موقع پر بھیر جی راجپوت، مینیجمینٹ ڈائریکٹر المہران پبلک اسکول مٹھی، نوید احمد سوڈھو ریجنل مانیٹرنگ آفیسر پرائیویٹ اسکول ڈویزن میرپورخاص، پرنسپل ویرجی مل جوشی، اساتذہ اور طلبہ بھی موجود تھے۔






