پنجگور رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

پنجگور(آواز ٹائمز)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے چھوٹے بھائی ولید صالح بلوچ کی نمازِ جنازہ پنجگور میں ادا کر دی گئی۔ جنازے میں عوام کی بڑی تعداد کے علاوہ قبائلی عمائدین، سیاسی رہنماں، سول سوسائٹی کے افراد، طلبہ اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی نمازِ جنازہ کے موقع پر فضا انتہائی سوگوار رہی۔ شرکا نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ نمازِ جنازہ کے بعد ولید صالح بلوچ کی تدفین آبائی قبرستان میں عمل میں لائی گئی۔واقعے پر گورنر بلوچستان، وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزرا، اراکینِ اسمبلی، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سماجی تنظیموں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ولید صالح کے قتل کی شدید مذمت کی۔ رہنماں کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ نہ صرف ایک خاندان کا ذاتی نقصان ہے بلکہ یہ پورے خطے میں امن و امان کی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے وزیر اعلی بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ طلب کی اور متعلقہ اداروں کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ نیشنل پارٹی نے اس افسوسناک واقعے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی رہنماں نے کہا کہ ولید صالح بلوچ کی ٹارگٹ کلنگ ناقابل برداشت ہے اور وہ اس واقعے کو ہر فورم پر اٹھائیں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے علاقے میں اس واقعے کے بعد خوف و ہراس کی فضا قائم ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے علاقے میں گشت اور نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں