فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے نماز جمعہ کے دوران معصوم بچوں پر مارٹر گولوں اور راکٹس سے بزدلانہ حملہ کی

کوئٹہ (آوازٹائمز) بلوچستان کے ضلع آواران میں فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے نماز جمعہ کے دوران معصوم بچوں پر مارٹر گولوں اور راکٹس سے بزدلانہ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چار بچے زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ بلوچستان میں انسانی جانوں اور سویلین آبادی کو نشانہ بنانے والی دہشت گردی کی ایک اور المناک مثال ہے۔سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ وہ فتنہ الہندوستان کے ایجنڈے کو بے نقاب کرنے اور اسے ناکام بنانے کے لیے مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں۔ بی ایل اے کا یہ حملہ بلوچستان میں خوف و ہراس کی فضا قائم کرنے اور خطے کے امن و امان کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔بلوچستان کے عوام نے دہشت گردی کے اس مکروہ کھیل کو پہچانتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے بچوں پر حملہ دہشت گردوں کی بزدلی، سفاکیت اور شکست خوردہ ذہنیت کا واضح ثبوت ہے۔ سکیورٹی ادارے متاثرہ بچوں اور دیگر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے چوکس رہنے کا عندیہ دے چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں