وطنِ عزیز کی بیٹی اور خاتون صحافی مونا خان پاکستان کیلئے باعث فخر

اسلام آباد(آوازٹائمز)پاکستان کے لیے باعثِ فخر، وطنِ عزیز کی بیٹی اور خاتون صحافی مونا خان نے لندن میراتھن ریس میں گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر کے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا ہے۔مونا خان نے 42 اعشاریہ 2 کلومیٹر کا طویل فاصلہ مقررہ وقت میں طے کر کے یہ تاریخی کامیابی حاصل کی۔ لندن میراتھن کے دوران انہوں نے سبز ہلالی پرچم تھامے بھارتی ریسر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔مونا خان کی اس شاندار فتح نے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستانی خواتین عزم، ہمت اور محنت کے ذریعے عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں۔ ان کی کامیابی پاکستانی خواتین کی ناقابلِ شکست ہمت، قربانی اور استقلال کی روشن مثال ہے۔مونا خان کی تاریخی فتح اس امر کی عکاس ہے کہ پاکستانی خواتین کسی بھی میدان میں اپنے حریفوں کو مات دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں