اسلام آباد(آوازٹائمز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکٹر جی سیون ٹو میں سلنڈر دھماکا کے حوالہ سے 7 بج کر 19 منٹ پر سی ڈی اے کو کال موصول ہوئی،اس وقت بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں، بلڈنگ کنٹرول کی ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے۔صاحبزادہ محمد یوسف نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کے بعد واقعے کے محرکات کا جائزہ لیا جائے گا،اتنی شدید نوعیت کے دھماکے کی وجوہات کے بارے میں ابھی واضح طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شادی والا گھر تھا، دلہا اور دلہن جاں بحق ہو چکے ہیں،شادی والا گھر ہونے کی وجہ سے موقع پر لوگوں کی تعداد زیادہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ تین گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ چوتھا جزوی طور پر متاثر ہوا،ساتھ والے گھروں کے اسٹرکچر کی جانچ کی جا رہی ہے






