وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد(آوازٹائمز)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتیہوئے اتوار کو ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہاکہ اس ناخوشگوار واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ میں اسلام آبادکی انتظامیہ سیرابطیمیں ہوں اور میری پوری کوشش ہوگی کہ متاثرہ افراد کو ہر قسم کی مدد فراہم کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں