ترسیلاتِ زر میں مسلسل اضافہ پاکستان کی معاشی استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے، مصطفیٰ ملک

اسلام آباد (آوازٹائمز) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ترجمان اور وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ ترسیلاتِ زر میں مسلسل اضافہ پاکستان کی معاشی استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اپنے ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ دسمبر 2025 میں 3.6 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر ایک خوش آئند پیش رفت ہے، جو حکومتی پالیسیوں پر اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کا یہ اعتماد وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کارکردگی کا ثبوت ہے، جنہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اصلاحات کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارتِ اوورسیز پاکستانیز میں عملی اور عوام دوست اقدامات جاری ہیں، جس کے نتیجے میں اوورسیز پاکستانی خود کو بااختیار محسوس کر رہے ہیں۔مسلم لیگ (ق) کے ترجمان نے وزیرِ اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی قیادت میں ہونے والی ترقیاتی اور اصلاحاتی کوششوں کی بھرپور حمایت کی اور کہا کہ ان اقدامات سے نہ صرف اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد مضبوط ہو رہا ہے، بلکہ پاکستان کی معیشت بھی مستحکم ہو رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں