اسلام آباد، سیکٹر جی سیون ٹو میں گیس لیکج دھماکہ، تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کو کمیٹی کا سربراہ مقرر

کمیٹی کو 48 گھنٹوں کے اندر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت
اسلام آباد (آوازٹائمز) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی سیون ٹو میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے کے واقعے کے بعد حکومت نے تحقیقات کے لیے پانچ رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ دیگر ارکان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کا نمائندہ، جی ایچ کیو اور ایمرجنسی سروسز کا نمائندہ شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی کو 48 گھنٹوں کے اندر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، تاکہ واقعے کی وجوہات اور متعلقہ محکموں کے ردعمل کا تفصیل سے جائزہ لیا جا سکے۔اس دھماکے میں ہونے والے نقصانات اور جانی نقصان کی تحقیقات کے دوران کمیٹی یہ بھی طے
کرے گی کہ آیا کسی غفلت یا تکنیکی خرابی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ حکومت کی جانب سے اس واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کے ذریعے عوام کو انصاف فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں