کوئٹہ (ڈیلی آواز ٹائمز /نیوز ڈیسک) کوئٹہ شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات، پولیس اور سیکورٹی فورسز کی چیکنگ جاری تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور سیکورٹی فورسز کیجانب سے چیکنگ کا سلسلہ بھی شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے پولیس ، سیکورٹی فورسز اور تمام ادارے مستعد اور چوکس ہیں اور اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات بھی اٹھائیں گئے ہیں۔






