کوئٹہ، ڈاکٹر کمالان گچکی کے گھر فائرنگ، پولیس کی فوری کارروائی، 3 گھنٹے میں 2 نامزد ملزمان گرفتار کرلیا، ایس، ایچ، او نصیب اللہ ناصر

کوئٹہ(ڈیلی آواز ٹائمز/نیوز ڈیسک)ڈاکٹر کمالان گچکی، ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے کی سوشل میڈیا پر چلنے والی اطلاعات کا پولیس نے فوری نوٹس لے لیا۔
ڈاکٹر کمالان گچکی کی رپورٹ پر تھانہ شہید میجر انور کاکڑ بروری میں مقدمہ نمبر 246/2026 بجرم 337-H(ii)، 506-B اور 504 ت پ درج کیا گیا۔
ڈی آئی جی کوئٹہ، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی صدر اور ایس ڈی پی او صدر سرکل کی ہدایات پر ایس ایچ او شہید میجر انور کاکڑ بروری نصیب اللہ ناصر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے صرف 3 گھنٹوں کے اندر فائرنگ کے مقدمے میں نامزد دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں شعیب اور عادل شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والا رکشہ بھی ملزمان کے قبضے سے برآمد کرلیا گیا ہے۔
واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں