کوئٹہ (ڈیلی آواز ٹائمز /کرم خان) کچلاک پولیس کی شاندار کاروائی، موبائل سینچنگ میں ملوث دوملزمان گرفتار کرلئے، تفصیلات کے مطابق
کچلاک پولیس کی شاندار کارروائی
مقدمہ نمبر 111/26، بجرم 392 — موبائل سنیچنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرلئے۔
کچلاک پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 111/26 بجرم 392 میں موبائل سنیچنگ کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے نقدی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا۔
ایس ایچ او کچلاک جمیل الرحمان کاکڑ کی نگرانی میں پولیس کی یہ کارروائی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات کا ثبوت ہے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے کچلاک پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
کچلاک پولیس کی بہترین کارکردگی کو خراجِ تحسین کی۔






