پشاور(ڈیلی آوازٹائمز)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت اسکواش پلیئر ثنا بہادر کو آسٹریلیا میں بینڈیگو اوپن 2026کا ٹائٹل جیتنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلی نے ثنا بہادر کے لیے مزید کامیابیوں اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ثنا بہادر نے اپنی غیر معمولی صلاحیت، محنت اور عزم سے نہ صرف پاکستان بلکہ خیبر پختونخوا کا نام بھی عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔ پیدائشی طور پر سماعت اور گویائی سے محرومی کے باوجود عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا ان کے بلند حوصلے اور ناقابل شکست جذبے کی بہترین مثال ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی کو شکست دے کر پی ایس اے ٹور کا ٹائٹل جیتنا ثنا بہادر کی شاندار کامیابی اور خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کے لیے ایک قابل فخر مثال ہے






