کوئٹہ (ڈیلی آواز ٹائمز/نیوز ڈیسک)نواں کلی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، 10 افراد گرفتار کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر (صدر) محمد یوسف ہاشمی نے ایس پی ٹریفک کے ہمراہ مین نواں کلی روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران سڑک پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے ریڑھی بانوں اور دیگر عارضی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا، جبکہ سڑک کے متاثرہ حصوں کو کلیئر کر کے عوام اور ٹریفک کی آمدورفت بحال کر دی گئی۔
تجاوزات اور انتظامی قوانین کی خلاف ورزی پر 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ عوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی، جبکہ سڑکوں کو عوام کے لیے قابلِ رسائی اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔








