نیوکچلاک پولیس کی کاروائی، اسنیچنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسنیچ شدہ موٹر سائیکل، واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او عبدالحئی گرانی

کچلاک (ڈیلی آواز ٹائمز/نیوز ڈیسک)نیو کچلاک پولیس کی کارروائی، اسنیچنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسنیچ شدہ موٹر سائیکل برآمد، واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ بھی برآمد کرلیا.

ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل اور ایس پی صدر ڈویژن شفقت امیر جنجوعہ کی ہدایات پر، ڈی ایس پی کچلاک عابد جدون کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او عبدالحئی گرانی، SI/SIO محمد عمران مروت اور پولیس ٹیم نے اسنیچر ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائی عمل میں لائی۔

پولیس ٹیم نے تھانہ کچلاک میں درج اسنیچنگ کے مقدمے میں نامعلوم ملزمان کو جدید تفتیشی طریقہ کار کے ذریعے ٹریس کرتے ہوئے امیر جان ولد نظر جان، قوم اچکزئی، سکنہ چمن اور فیض اللہ ولد خدائے داد، قوم ناخیل، سکنہ کلی اسٹیشن کچلاک کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسنیچنگ کے دوران چھینی گئی موٹر سائیکل اور ایک پسٹل بمعہ 4 زندہ کارتوس برآمد کرلیے گئے۔
برآمد شدہ اسلحہ کے حوالے سے گرفتار ملزم امیر جان کے خلاف علیحدہ مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں