واشنگٹن (ڈیلی آوازٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر اوباما کی تنقید پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوباما انتہائی نااہل صدر تھے، اوباما نے ایران کو اربوں ڈالرز دیے اور جوہری ہتھیار بنانے کی راہ فراہم کی جبکہ بارک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تاریخی نااہل اور مہنگائی کا ذمے دار قرار دے دیا۔صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اوباما نے بدعنوان ہیلری کلنٹن اور کمیلا ہیرس کے لیے بھی انتخابی مہم چلائی، ہیلری کلنٹن اور کمیلا ہیرس دونوں بری طرح ہار گئی تھیں۔امریکی صدر نے کہا کہ مشی گن کے لوگ ایسے متکبر، کھلی سرحدوں کے حامی اور جعلی ڈاکٹر کے حامی نہیں، میں نے مشی گن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ان کا کہنا ہے کہ مشی گن میں آٹو انڈسٹری بحال کی، ایئر فورس کا اڈہ واپس لایا، پہلے سے زیادہ ملازمتیں پیدا کیں، مشی گن کے لوگ مائیک راجرز کو ووٹ دیں، وہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر بارک اوباما نے امریکی صدر ٹرمپ کا ایران جنگ کا بیانیہ مسترد کردیا ہے۔سابق امریکی صدر بارک اوباما نے امریکی صدر ٹرمپ کا ایران جنگ کا بیانیہ مسترد کردیا۔ بارک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تاریخی نااہل اور مہنگائی کا ذمے دار قرار دے دیا۔انتخابی ریلی سے خطاب میں سابق صدر نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کی وجہ ایٹمی پروگرام سے روکنا بتائی گئی۔انہوں نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے








