حب (ڈیلی آوازٹائمز)ضلع حب میں حب ڈیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے، جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔امدادی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے دونوں نوجوانوں کو دو، دو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع نے جاں بحق افراد کی شناخت اسد بندیجہ اور اصغر کے ناموں سے کی ہے۔واقعے کی فوری اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے محرکات اور وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں، تاہم واقعے کی تمام پہلوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ ملوث عناصر کا سراغ لگایا جا سکے








