پشاور(روزنامہ آواز ٹائمز )سی ٹی ڈی کی بروقت متنی اور ادھیزئی میں شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کرکے پشاورشہر بڑی تباہی سے بچ گیاجس میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے قبضے سے پانچ کلو بارودی مواد سمیت کارتوس اور اسلحہ برآمد کرلیا پشاور سی ٹی ڈی ایس ایس پی کاشف آفتاب کی پولیس لائن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی،،شہر بڑی تباہی سے بچ گیا، متنی اور ادھیزئی میں شرپسند عناصر موجود تھے،یہ عناصرچوکی پر آئی ڈی بلاسٹ سمیت وال چاکنگ میں افراد ملوث تھے،: پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقوں میں آپریشن کیا علاقے میں سیکورٹی فورسز کی موجودگی پر پولیس اور سرپسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پشاور: کمپوڈ میں پانچ سیچھ دہشت گرد موجود تھے،تاہم دہشت گردوں کی فائرنگ سے کوئی اہلکار زخمی نہ ہوا۔پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ کچھ زخمی ہوگے،
سی ٹی ڈی ایس ایس پی کاشف آفتاب نے کہا کہ رات کی تاریکی میں زخمی دہشت گردفرار ہوگے، دہشت گردوں سے پانچ کلو بارودی مواد سمیت کارتوس اور اسلحہ برآمد کرلیا،دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے، دہشت گردی کے واقعات میں کمی واقع ہو رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ: شینا نیٹ ورٹ اس وقت مختلف واقعات میں ملوث ہیں، شہر میں امن وامان کی صورتحال خراب ہونے والے کے خلاف کارروائیاں جاری رہے گی






