ژوب(روزنامہ آواز ٹائمز) صوبائی مشیر اطلاعات حاجی مٹھاخان کاکڑ نے ٹیچنگ سول ہسپتال ژوب کا تفصیلی دورہ کیا دورے کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ڈاکٹرز ،سٹاف کی حاضری اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے طویل دو گھنٹے میٹنگ کی انہو ں نے کہاکہ صحت ہر انسان کا بنیادی حق ہے عوام کو علاج ومعالجہ کے حوالے سے کوئی تاہی برداشت نہیں کرینگے
انہو ں نے کہاکہ ہسپتال میں جتنے بھی مسائل مشینری اور ادویات کی کمی ہے تو وہ ہمیں بتادیں تاکہ ہم اس کے حل کیلیے۔بھر پور کوشش کرو انہونے کہا سول ہسپتال ژوب میں صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ بہترین صحت کیلیے صفائی اشد ضروری ہے انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کر کے ان سے علاج معالجہ کی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا ڈی ایچ او ڈاکٹر مظفر شاہ، ڈاکٹر خیر محمد مندوخیل، خدائیداد خان کاکڑ اور عبداللہ جان کاکڑ بھی ہمراہ تھے۔






