واشک (روزنامہ آواز ٹائمز) ضلع واشک کے تحصیل بسیمہ میں اس شدید گرمی میں بجلی کے لگاتار ٹرپ کرنے کیساتھ ساتھ شدید لوڈ شیڈنگ جاری ہیں بجلی کا دورانیہ مزید کم کرکے صرف آٹھ گھنٹے کیا گیا ہے آٹھ گھنٹے کے دوران بھی بجلی بار بار ٹرپ کرجاتا ہے دوسرے جانب صارفین کے ساتھ اوور بلنگ بھی جاری ہیں بسیمہ شہر میں بجلی نہ ہونے کی برابر ہیں پیاز کپاس ٹماٹر بھنڈی کے فصلیں اور باغات پانی کے عدم دستیابی سے تباہ ہورہے ہیں گرمی کے وجہ سے دوران ڈیوٹی ملازمین کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے
علاقائی زمینداروں کا کہنا ہے کہ بجلی کے بار بار ٹرپ کرنے اور شدید لوڈ شیڈنگ کے وجہ سے ہمارے سمر سیبلز اور ٹرانسفارمرز جل رہے ہیں فصلات تباہ ہورہے ہیں واپڈا کے جانب سے ہمارے معاشی قتل عام کیا جارہا ہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہیں ہم کیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کنڈیکٹس کیسکو چیف اور وفاقی وزیر پانی اور بجلی سے اپیل کرتے ہیں کہ بسیمہ میں شدید لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے بصورت دیگر ہم شدید احتجاج پہ مجبور ہوجائے گے۔






