ایک فتنہ فسادی اور انتشار نے ملک معیشت پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی،اب سمت استحکام کی طرف ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ایک فتنہ فسادی اور انتشار نے ملک معیشت پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی،اب سمت استحکام کی طرف ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ عوام دیکھے گی معاشی ویژن کیا ہوتا ہے،گزشتہ 4 سال ایک بدحالی کا سفر تھا،وہ سفر کام اور ترقی میں تبدیل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ایک فتنہ فسادی اور انتشار نے ملک معیشت پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی،اب سمت استحکام کی طرف ہے۔
انہوں نے کہاکہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ہے۔انہوں نے کہاکہ زراعت،بزنس اور نوجوانوں کیلئے بڑا ریلیف پیکج عوام دیکھے گی۔انہوں نے کہاکہ چار سال کی نااہلی نالائقی چوری کرپشن اور معیشت کی تباہی کہ وجہ سے مایوسی پھیلی۔انہوں نے کہاکہ 2013 میں جس طرح معیشت کو سیدھے راستے پر ڈالا تھا اسی سمت کے تعین کی کوشش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں