کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز) بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 16یا 17جون کو پیش کیے جانیکا امکان ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق مالی سال 24-2023کے بجٹ کاحجم 700 ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 529 ارب 32کروڑ روپے ہے جب کہ بجٹ کا خسارہ 150ارب سے زائد ہونیکا امکان ہے
مالی سال کے دوران ترقیاتی بجٹ 200 ارب روپے کے لگ بھگ ہوسکتا ہے، بجٹ میں 5 ہزار سے زائد ملازمتیں فراہم کرنے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی تجویز کی گئی ہے آئندہ بجٹ میں بلوچستان کے اپنے وسائل سے آمدنی کا تخمینہ 60 ارب 32 کروڑ روپے ہے، این ایف سی ایوارڈ کے تحت قابل تقسیم محاصل اور دیگر ذرائع سے آمدن کا تخمینہ 413 ارب روپے ہے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیبجٹ میں تعلیم کیلئے 90 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے جب کہ امن وامان کے لیے 60 ارب روپے اور صحت کے لیے 50 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز دی گئی ہے






