اینٹی نارکوٹیکس والے، لسی، کو بھی روک کرکہتے ہے کہ یہ ایرانی ہے،اسپیکر جان جمالی

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر جان جمالی کے زیر صدارت ایک گھنٹے 35منٹ تاخیر سے شروع ہوا اجلاس میں پوئنٹ ارڈر پر اظہار خیال کرتے ہوے جمعیت علمائے اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی یونس زہری نے کہا ہے کہ آئی جی پولیس کے حکم پر پورے بلوچستان کی طرح میرے حلقہ انتخاب خضدار میں 22 منی پٹرول پمپس کو سیل کر دیا گیا بلوچستان میں پہلے ہی بے روزگار ی ہے حکومت آسکا نوٹس لیں جس پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے صوبائی حکومت کاموقف دیں جس پر صوبائی وزیر سردار عبد الرحمان کھیتران نے وضاحت کرتے ہوئے کہا جلد اس مسلے کو وزیر علی کے سامنے مسلہ پیش کرتا ہوں جلد اس مسلے کو حل کرونگا جس اسپیکر جان جمالی نے کہا کہ کوئٹہ سے لسی لیے جاتے ہوئے اینٹی نارکوٹیکس والے روک کر کہتے کہ یہ ایرانی ہے خدا راہ لسی کو چھوڑ دیا جاے اس میں کوئی تو نشہ نہیں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں