بلو چستان کی پانچ جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرری کے لئے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز) بلو چستان کی پانچ جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرری کے لئے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی جبکہ صوبے کی جامعات کے لئے آئند مالی سال کے دوران کرانٹ ان ایڈ کی مد میں چار ارب روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سیکر ٹری ہائیر ایجو کیشن بلو چستان حافظ عبد الماجد نے بتایا کہ بلو چستان کی جا معات میں نئے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لئے قائم کی گئی سرچ کمیٹی کی سفارشات کی صوبائی کا بینہ نے منظور دے دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بیوٹمز کے لئے ڈاکٹر خالد حفیظ، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز،کے وائس چانسلر کے لئے ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی، یونیورسٹی آف لورالائی کے لئے ڈاکٹر احسان کاکڑ، بلو چستان یو نیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے لئے ڈاکٹر مقصود،میر چاکر رند یو نیورسٹی کے لئے قادر بخش بلوچ کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے جبکہ ایکٹ کے مطابق سمری گور نر کو بجھوا دی گئی ہے جو حتمی منظوری دیں گے جس کے بعد محکمہ کالجز اینڈ ہایئر ایجو کیشن بلو چستان تعینات کا نو ٹیفکیشن جا ری کرے گا۔ صوبے کی ایک نیورسٹی مکران یونیورسٹی میں امید اروں کی تعداد کم ہو نے کی وجہ سے وائس چانسلر کی پوسٹ کا دوبارہ اشتہار دیا جائے گا۔ حافظ عبد الماجد نے این این آئی کو بتایا کہ آئند ہ مالی سال کے لئے صوبے کی جا معات کی گرانٹ کی رقم اڑھائی ارب سے بڑ ھا کر چار ارب روپے کر نے کی تجویز دی ہے تاہم اس پر حتمی فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں