کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز) ڈی آئی جی پو لیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے چوری شدہ اسلحہ وگاڑی برآمد کرکے 9افرادکوگرفتارکرلیا، ایک اورکاروائی میں کمپاؤنڈ کو سیل کرکے 7ملزمان کو گرفتارکرلیاہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش کررہے ہیں۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اپنے دفتر میں پر یس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں اسلحہ کی دکان میں ڈکیتی ہوئی ہوئی تھی جس میں ملزمان نیا اور جدید اسلحہ چوری کرکے لے گئے تھے، واقعے کی ایف آئی آرسول لائن تھانے میں درج کی گئی تھی جس پرکوئٹہ پولیس نے واقعہ کے خلاف سائنٹیفک طریقے سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا، اور سی آئی اے پولیس نے جدیدتحقیقات کی اورجیو فینسنگ کی مدد سے ہم ملزمان تک پہنچے، مخبرکی نشاندہی کرنے پرنوابی پھاٹک پرکاروائی عمل میں لاتے ہوئے گاڑی نمبرALZ-465- CYGNESکوروک کرتین افرادکوقابوکرلیا
جن میں سے دوملزمان 222رائفل جبکہ ایک میگاروف پستول سے مسلح تھا، گاڑی کی تلاشی لینے پربوری میں چوری شدہ اسلحہ چھپایاگیاتھا جس میں 76عدد222بوررائفل، 10عدداسنائپرگن، 3عدد223بوررائفل، 8عددپستول اور174عددمختلف میگزین برآمد کرلئے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو نظراندازنہیں کیاجاسکتاکہ مذکورہ اسلحہ دہشتگردی یاتخریب کاری کے واقعے میں استعمال ہوسکتاتھا۔ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس نے کہا کہ ایک اورکاروائی میں سی آئی اے پولیس نے اسلحہ کے زورپرچھینی گئی 36لاکھ روپے بمعہ گاڑی اورواردات میں استعمال ہونے والااسلحہ برآمدکرکے ملزمان کوگرفتارکرلیاجن سے تفتیش جاری ہے۔علاوہ ازیں پولیس نے خفیہ اطلاع پر نوحصاراغبرگ میں ایک چاردیواری میں کاروائی عمل میں لائی جہاں پرمختلف مشینوں کی مددسے جڑی بوٹی اورکیمیکل سے نشہ آوراشیاء کرسٹال تیارکی جارہی تھی، اس دوران چند افراد مسلح تھے جبکہ کچھ منشیات تیارکرنے میں مصروف تھے






