لورالائی ہسپتال میں ڈاکٹر موجود نہ ہونے کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے نوجوان زندگی کی بازی ہارگیا

لورالائی(روزنامہ آواز ٹائمز)کلی شعبان میں ایک نوجوان کو سولر کا کرنٹ لگنے سے شدیدمتاثر حالت میں لورالائی ٹیچنگ ہسپتال لایا گیاہسپتال میں ڈیوٹی پر ڈاکٹر موجودنہ ہونے اور کافی ٹائم انتظار کر کے بھی ڈاکٹر کے نہ آنے پر مریض زندگی کی بازی ہار گیا لواحقین نے بتایا کہ ڈیوٹی پر ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے ہمارا مریض ہمارے سامنے تڑپ تڑپ کر مرگیاانہوں نے کہا کہ لورالائی ٹیچنگ ہسپتال کو اس وقت ایک بی ایچ یو بنا دیا گیا ہے ہم غریب جائیں تو کہاں جائیں لواحقین نے ٹیچنگ ہسپتال کے گیٹ کے سامنے نعش رکھ کر روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا اس دوران پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی
مظاہرین نے کہا کہ ہم ڈپٹی کمشنر یا اسٹنٹ کمشنر کے بغیر کسی سے مذاکرات نہیں کریں گے، تحصیلدار ثنا اللہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ آفیسران اسٹیشن پر موجود نہیں ہیں انکے آنے پر فوری طور ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرنے کی یقین دہانی پرمظاہرین نے تین گھنٹے سے بند روڈ کھول کر اپنا احتجاج ختم کردیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں