کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز) پشین میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق پیر کو پشین کے علا قے بوستان کلی صاحب خان میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں صدیق اللہ جاں بحق جبکہ دوسرا بھائی اسرار احمد زخمی ہو گیا۔ پو لیس نے واقعے کی اطلا ع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے علاقے کو گھیرے میں لیکر لاش اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔






