بلوچستان کا مالی سال 2023-24کا 750ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز) بلوچستان کا مالی سال 2023-24کا 750ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا، بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 313ارب،غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 437ارب،بجٹ میں آمدن کا کل تخمینہ701ارب روپے،خسارے کا تخمینہ49ارب روپے ہوگا،مالی سال 2023-24کے دوران 4389نئی آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں،سرکاری ملازمین کی تنخواہو ں میں گریڈ 1سے16تک 35 فیصد،گریڈ 17سے 22تک فیصد اور پنشن میں 17.5 فیصد اضافہ مزدورں کی کم سے کم اُجرت 32ہزارروپے مقرر کردی گئی،ہیلتھ کارڈ کے لیے 5.5ارب روپے،دوائیوں کی خریداری کے لیے 4ارب88کروڑ روپے،طلبا کی اسکالرشپس کے لیے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ میں 2ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،نئے مالی سال میں صوبے میں کوئی نیا ٹیکس لا گو نہیں کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں